آڈیو لیکس کیس میں وزارت دفاع نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق چیف ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کیس میں وزرات دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔وزارت دفاع نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اسمارٹ فونز سے آڈیو ریکارڈنگ کے متعدد سستے ٹولز دستیاب ہیں جو کوئی بھی خرید سکتا ہے، کچھ پلیٹ فارمز بھی معاوضے کے بدلے یہ سروسز دیتے ہیں۔
وزارت دفاع نے جواب میں یہ چیز بھی واضح کی کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز کے ذریعے کسی بھی آواز کے کنٹنٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ریکارڈنگ کے سورس کی معلومات صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہی دے سکتا ہے۔
اپنے جواب میں وزرات دفاع نے یہ بھی بتایا کہ پیکا 2016کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ مجاز اتھارٹی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے پر مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ہدایت جاری کی جائیں۔
تحریری جواب میں یہ چیز بھی سامنے لائی گئی کہ کالز کرنے والے خود بھی ریکارڈ کر کے بعد میں لیک کر سکتے ہیں یا فون ہیک ہو سکتا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔ عدالت نے 19 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کر رکھی ہے۔

Recent Posts

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

2 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

8 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

10 mins ago

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے…

15 mins ago

دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے دورانِ چیکنگ کسٹم کے 2 جعلی سب انسپکٹرز سمیت…

22 mins ago

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

28 mins ago