سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر سب کو مل بیٹھنے کی تجویز پیش کردی۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی افرا تفری بڑھنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے البتہ ہم ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی افرا تفری سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ سب مل کر بیٹھیں اور زخموں کو بھرنے کیلیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں دو تہائی اکثریت کی بات نہیں کررہا البتہ عام انتخابات میں ن لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ خواجہ آصف نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ انتخابات کے بعد ایسی حکومت بنے جس میں قومی اتفاق رائے ہو تاکہ زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…