کراچی(قدرت روزنامہ) ماضی کے معروف فنکار اور پاکستان کے سینئیر اداکار طلعت اقبال انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینئیر اداکار طلعت اقبال آج انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق طلعت اقبال کا انتقال امریکہ میں ہوا۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق، طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے، طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے بتایا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔ ان کی صحت کے حوالے سے 24 سے 36 گھنٹے اہم قرار دئے گئے تھے۔
صومی حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے والد کی حالت کو ایسپریشن نمونیا (Aspiration Pneumonia) قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینئیر اداکار طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے۔ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ اپنے کیریئر کے دوران طلعت اقبال نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014ء میں کینسر کے باعث امریکہ میں انتقال کرگئی تھیں۔ طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور ان کے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمان میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں کی جائے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…