نوازشریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری پر ایم ایس کو بھی معطل کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نوازشریف کےنام پرویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دےدیا ہے .

واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائےگئے . ایم ایس، سینئرافسر، کلرک، نرس، وارڈ بوائے، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے . قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا، محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا . سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہاہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے دوملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا ہے . ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنے والے ملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی . محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، جعلی انٹری کیسے اور کس نے کروائی ایف آئی اے تحقیق کرے . ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا . . .

متعلقہ خبریں