نوازشریف کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری پر ایم ایس کو بھی معطل کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نوازشریف کےنام پرویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دےدیا ہے۔ واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائےگئے۔ ایم ایس، سینئرافسر، کلرک، نرس، وارڈ بوائے، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا جس پر دونوں

کو معطل کردیا گیا، محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہاہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے دوملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا ہے۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنے والے ملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، جعلی انٹری کیسے اور کس نے کروائی ایف آئی اے تحقیق کرے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا۔

Recent Posts

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

5 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

12 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

17 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

25 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

32 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

41 mins ago