حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں تو کل28دسمبر کو گورنر بلوچستان استعفیٰ دینگے‘ سردار اختر جان مینگل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام دھرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت اور بیوروکریسی کا رویہ درست نہیں ہےاور ایسے معلوم ہورہا ہے کہ وہ دھرنے پر بیٹھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے تو ہمارے پارٹی نے یہ آخری فیصلہ کیا کہ کل28دسمبر کو گورنر بلوچستان استعفیٰ دیں گے
یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی اور گورنر اس سلسلے میں اسلام آباد جا کر اعلیٰ حکام سے رابطہ اور حکومتی کمیٹی بھی بنادی ان کے پاس نہ اختیار ہےاور نہ اس مسئلے میں سنجیدہ ہے دھرنے میں بیٹھے ہوئے افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
سخت سردی میں مشکلات کا شکار ہے اب اس امید پر ابھی بھی بیٹھے ہوئے ہیں کہ وفاقی حکومت دھرنے والوں کے مطالبات حل کریں گےلیکن ایسا معلوم ہور ہا ہے ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں ہے اور سنجیدہ بھی نہیں ہے ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں ہے پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کل28دسمبر کو استعفیٰ دیں گے۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

2 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

6 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

16 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

37 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

42 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

45 mins ago