ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان سے امریکی انخلا میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔معروف امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے پروگرام میں سابق امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، انہوں نے عمران خان کو کرکٹ کی دنیا کا مکی مینٹل بھی قرار دیااور افغانستان سے انخلاء میں انکے کردار کو سراہا۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے

عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔نیویارک میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

25 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

28 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

33 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

53 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

56 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

59 mins ago