تحریک انصاف کے 2رہنماؤں شیر افضل مروت اور تیمور سلیم جھگڑا میں” جھگڑا” کیوں ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اورتحریکِ انصاف ہی کے دوسرے رہنما تیمور سلیم جھگڑا میں تنازعے کی وجہ سامنے آ گئی ۔ دونوں رہنماؤں میں اختلاف کی وجہ حلقہ این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ ہے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے۔

دوسری جانب اس معاملے پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنےکے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

Recent Posts

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

6 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

13 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

37 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

44 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

51 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

1 hour ago