وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ، وزیراعظم کو غلطی کا احساس ضرور ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کی اس بات سے اتفاق کروں گا کہ آئی جی بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن ایسا تب ہوتا ہے جب لوگ آپ کی گورننس سے مطمئن ہوں۔لیکن اگر آپ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کریں گے اور ان کے نیچے موجود افسران کو تبدیل کرتے رہیں گے تو اس سے فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تو وقت گزر گیا اب عثمان بزدار کو بدلنا نا بدلنا ایک ہی بات ہے۔اب وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کیونکہ اب چوتھا سال ہے اور اگلا سال الیکشن کا ہے۔لیکن میری ایک بات لکھ لیں کہ ایک دن وزیراعظم عمران خان کہیں گے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرکے مجھ سے غلطی ہوئی۔واضح ہے کہ ق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس وقت سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب سے وہ اس منصب پر فائز ہوئے۔

کئی موقوں پر ان کا موازنہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کیا جاتا رہا جب کہ وزیراعظم عمران خان پر بھی اتنے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا انتخاب کرنے پر تنقید کی جاتی ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے قبل عثمان بزدار کے نام سے لوگ لاعلم تھے،اور اتنے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے کسی متحرک اور سینئر رہنما کے چناؤ کی توقع کر رہے تھے۔
اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے شروع کر دئیے ہیں اور وہ عوامی شکایات پر افسران کو معطل بھی کر دیتے ہیں ،کچھ ایسا ہی ان کے حالیہ دورہ سیالکوٹ میں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو روز قبل سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کر کے پبلک سروسز فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیا اور فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا- اسی حوالے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ سیالکوٹ میں شہباز شریف بننے کی کوشش کی اور 15 کے قریب افسروں کو ہی معطل کر دیا۔

Recent Posts

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

3 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

11 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

41 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

56 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago