فلم’اینیمل‘کے مرکزی کردار کیلئے پرینیتی چوپڑا پہلا انتخاب تھیں: ہدایتکار کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم’اینیمل‘ کے مرکزی کردار کے لیے رشمیکا مندانا سے پہلے پرینیتی چوپڑا کا انتخاب کیا تھا . سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل غلطی میری ہی ہے، ہوسکے تو مجھے معاف کردیں .


اُنہوں نے بتایا کہ میں نے فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے لگا کہ فلم کے مرکزی کردار’گیتانجلی‘ کی جھلک مجھے پرینیتی چوپڑا میں نظر نہیں آ رہی .
بھارتی ہدایتکار نے کہا کہ میں کبھی بھی آڈیشن پر یقین نہیں رکھتا بلکہ جس بھی اداکار کو دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری فلم کے کردار کے لیے بہتر انتخاب ہے، میں اسے کاسٹ کرلیتا ہوں .
اُنہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے ہی پرینیتی چوپڑا کی اداکاری پسند ہے اور میں ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، میں فلم ’کبیر سنگھ‘ میں بھی پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن اس وقت بھی یہ ممکن نہیں ہوسکا .
سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا کہ پرینیتی چوپڑا بھی یہ بات جانتی ہیں کہ میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں ، میں اُنہیں سب کچھ بتا چُکا ہوں، فلم ’اینیمل‘ سے متعلق میرا فیصلہ اُنہیں برا لگا تھا اس لیے میں ان سے معافی بھی مانگ چُکا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سمجھ گئیں کہ میں نے یہ فیصلہ کیوں کیا .

. .

متعلقہ خبریں