اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دو نئے بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کروانے کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
عدالتی حکم کے بعد نجی بینک کا عملہ بانی چیئرمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا۔ عملہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیرفعال ہوچکا ہے ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی دو نئے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوانا چاہتےہیں نئے بینک اکاؤنٹس لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے، غیرفعال اکاؤنٹ اور دو نئے اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے بائیؤ میٹرک درکار ہے.
وکیل خالدیوسف نے استدعا کی کہ بینک اکاؤنٹ عملے کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں بائیو میٹرک سامان سمیت ملنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بینک اکاؤنٹ سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بینک عملے کی ملاقات سے متعلق اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…