والد کی کمپنی دیوالیہ ہو گئی تھی ،سیٹ پرلوگوں کیلیے چائےبناتا تھا، ابھیشیک بچن


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ خراب مالی حالات میں وہ فلم کے سیٹ پر لوگوں کے لیے چائے بناتے تھے۔بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ والد نے ایک کمپنی بنائی جو دیوالیہ ہوگئی۔ خراب مالی حالات کے باعث کالج کی پڑھائی بھی ادھوری چھوڑنا پڑی۔
ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث فلموں کے سیٹ پر چائے بنایا کرتا تھا۔ میں نے پیسے کمانے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر فلم کا ایک اسکرپٹ لکھا جسے میرے والد امیتابھ بچن نے مسترد کردیا۔
اداکار نے کہا کہ 20 سال قبل فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے مہینوں پہلے تیاری کی جاتی تھی کہ کیا پہنا جائے گا اورکیسے تیار ہو کر تقریب میں شرکت کی جائے گی۔ میرے پاس نئے کپڑے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے اس لیے دو سال قبل بہن کی شادی میں جو شیروانی پہنی تھی وہ پہن کر ایوارڈ فنکشن میں شرکت کی۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

8 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

31 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

48 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

55 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago