نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنواکر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرینگے: شہبازشریف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن رات محنت کرکے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب کروائیں گے اور ترقی و خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کے بعد پارٹی میں نیا جوش وولولہ آیا، اب ہم انتخابات میں جارہے ہیں، اللہ نے اگر نوازشریف کو چوتھی مرتبہ موقع دیا تو ترقی و خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا، نوازشریف کو 5ارب ڈالر کی پیش کش کی گئی کہ ایٹمی دھماکہ نہ کریں، نوازشریف نے کہا آپکی پیش کش کا شکریہ مگر ملک کے وقار کی خاطر پیش کش قبول نہیں کرسکتا، اللہ کے فضل سے نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013سے 2017تک ترقی کے منصوبوں پر شبانہ روز کام ہوا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ستمبر 2013میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے، چینی صدر کے دورے کو مؤخر کرانے کیلئے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا گیا، 2013کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سیاہ باب رہے گا، تمام تر کاوشوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نےدھرنے سے اٹھنے سے انکار کردیا۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ترقی کا پہیہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، نوازشریف نے کشکول آگے نہیں کیا ،پاکستان کے وقار کو مقدم رکھا، اب ہم الیکشن کے میدان میں جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5سال سے مہنگائی کا طوفان رہا،تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، ہم دوبارہ مہنگائی کے طوفان کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہم اپنی کوشش کریں گےنتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

5 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

22 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

25 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

37 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

48 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago