پیپلزپارٹی کے جیالے ڈرکے چھپتے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں: مراد علی شاہ


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ڈر کے چھپتے نہیں، ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں . پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے لئے جمع ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 27 دسمبر 2007ء کو پوری دنیا کی لیڈر شہید بی بی کو چھین لیا گیا تھا .


مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آیا تو سب ملک چھوڑ کر چلے گئے لیکن آصف زرداری، بلاول بھٹو نے مقابلہ کیا، انشا اللہ یہ ہماری لیڈر شپ ہے جو پاکستان میں جمہوریت قائم کرے گی .
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو دوبارہ ملک میں واپس آئے وہ کہیں گے ’’مجھے کیوں بلایا‘‘، 8 فروری کو ہونے والا فیصلہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں، آپ نے گھر گھر جا کر بلاول، زرداری اور شہید بی بی کا پیغام دینا ہے، آج ہم 2024ء کے الیکشن کی افتتاحی مہم کا آغازکررہے ہیں .
شہید بینظیر بھٹو میرے لئے آپ کے لئے کبھی بھی جان جوکھوں میں ڈالنے سے باز نہ آئیں،نثار کھوڑو
نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو میرے لئے آپ کے لئے کبھی بھی جان جوکھوں میں ڈالنے سے باز نہ آئیں، شہید بی بی نے باپ کا چہرہ نہیں دیکھا تو کہتی تھیں میں پاکستان کی زنجیر بنوں گی، شہید بینظیر بھٹو کہتی تھیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں تاکہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائے، آصف زرداری 14 سال جیل میں رہے تو ہنستے رہے، مضبوط وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ عوام ہوتی ہے . نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارے لئے 18 ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے دی، جب اتنے لوگ اکٹھے ہو جائیں تو ہمیں کسی لیول پلیئنگ فیلڈ کی ضرورت نہیں، میرے جوان دیکھیں گے اس کرسی پر بینظیر بھٹو بیٹھی تھیں اس پر بلاول زرداری بیٹھے گا .

. .

متعلقہ خبریں