تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ؟ محمود خان نے واضح الفاظ میں بتا دیا

پشاور ( قدرت روزنامہ)تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں انتخابات 2024ء میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں ؟ اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا اہم بیان سامنے آیا ہے .

"جیو نیوز " کے مطابق انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہو سکتا تھا، پرتشدد واقعات نہ ہوتے تو بہتر ہوتا .

میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا . تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟ 9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے .

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مثبت چیزوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی، ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرسوچا کہ سیاست چھوڑنے پر لوگ کہیں گے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں