تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ؟ محمود خان نے واضح الفاظ میں بتا دیا

پشاور ( قدرت روزنامہ)تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں انتخابات 2024ء میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں ؟ اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا اہم بیان سامنے آیا ہے ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہو سکتا تھا، پرتشدد واقعات نہ ہوتے تو بہتر ہوتا۔ میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا۔ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟ 9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مثبت چیزوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی، ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرسوچا کہ سیاست چھوڑنے پر لوگ کہیں گے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

1 min ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

10 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

17 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

41 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

48 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

55 mins ago