آئی سی سی نے ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ‘ کا ترانہ جاری کردیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

دبئی (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے آفیشل ترانے ’لائیو دی گیم‘ کو جاری کردیا۔مختصر دورانیے کے ترانے کی موسیقی بولی وڈ موسیقار، گلوکار و ہدایت کار امت تریویدی نے دی ہے اور گانے میں جدید ٹیکنالوجی کی اینیمیشنز کا استعمال کیا گیا ہے۔گانے میں بھارت، آسٹریلیا، انڈیا اور افغانستان کے معروف کھلاڑیوں کے اینیمٹڈ کرداروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ شائقین کو بھی اینیمیشن کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز ویسٹ انڈیز کے ملک جمیکا سے ہوتا ہے جس کے بعد کرکٹ کے ممبئی کے مداح کو

دکھانے کے بعد کراچی کے نوجوان کرکٹ مداح کو دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی ویڈیو میں پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے گانے پر اعتراض بھی کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ گانے کی ویڈیو کی تیاری میں 40 مختلف تھری ڈی اور ٹو ڈی اینیمیشن سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے آرٹسٹ افراد نے مدد فراہم کی۔گانے کو آئی سی سی کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس پر جاری کیے جانے سمیت اسے پارٹنر ٹی وی چینلز کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی جاری کیا گیا۔گانے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ بننے والی دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں یا ممالک کی جھلکیاں نہ دکھائے جانے پر کئی لوگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز عمان میں بھی ہوں گے اور کپ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں 12 بڑی ٹیموں کو آئی سی سی نے سپر ٹیمز کا نام دیا ہے۔مذکورہ ایونٹ کا انعقاد 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر وہاں بھی وبا کے باعث ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔بعد ازاں آئی سی سی نے میزبان بھارت کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد یو اے ای اور عمان میں رکھا اور اب اگلے ماہ ایونٹ کا آغاز ہوگا۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 min ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

5 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

12 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

29 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago