اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرانیب طلب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا .


نیب اعلامیے کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان بھی 10 جنوری کو طلب کیے گئے ہیں .

نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں . عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں .

نیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں