ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا . اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی .
سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے . صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی . اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے . اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی . وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے . . .انا لله وانا اليه راجعون الله پاک جنرل اشفاق ندیم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطاء فرمائے آمیـــــن یا رب العالمین جنرل اشفاق ندیم کا تعلق غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ضلع چکوال کے گاؤں نیلہ سے تھا، نہایت زندہ دل، عوامی، ملنسار، ہردلعزیز شخصیت تھے. 💐🇵🇰💐 pic.twitter.com/KlWB2PrwvT
— 𝑅𝒶𝒿𝓅𝓊𝓉 𝒥𝒶𝓃𝒿𝓊𝒶🇵🇰❤️🦅⚔️⚡ (@RajaGhufran4) September 24, 2021