سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے ہیں۔ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا۔اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے۔اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے۔

Recent Posts

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

3 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

28 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

38 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

59 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago