پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہو چکا ہے، ورلڈ بینک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غربت میں ہوئی کمی پھر بڑھنے لگی ہے، ماضی میں ہوئی غربت میں خاطر خواہ کمی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے، پاکستان میں معاشی ترقی پائیدار نہیں۔ ناجی بن حسائن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی محدود ہے اور محدود لوگوں کو فائدہ دے رہی ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، زرعی اور توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی ریفارم کا محور مالی استحکام ہو، بہتر تقسیم، نجی شعبہ اور مہنگی کے بجائے متبادل بجلی بنانے پر توجہ ہو، بظاہر پالیسی بدلنے کی سوچ پر اتفاق دکھائی دیتا ہے، تجربہ بتاتا ہے کہ ریفارمز کو روکا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس روشن مستقبل کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے، پاکستان میں نظام، قرضوں کی لاگت اور آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں، افراد اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر خرچ محدود ہے۔
ناجی بن حسائن نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اخراجات کو بھی ریفارمز کی ضرورت ہے، آزاد معیشت اور نمو سے معیار زندگی بہتر ہو گا، کاروباری ماحول خصوصاً چھوٹے کاروبار کو بہتر ماحول چاہیے۔

Recent Posts

2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں…

1 min ago

کراچی میں نشیئوں کا اعتماد عروج پر، جیل کے باہر بھی چوری کرنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں…

27 mins ago

کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس…

34 mins ago

ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ…

41 mins ago

’کیا کہہ رہی ہو بھئی‘، ڈمپل کپاڈیا کے مشورے پر منیشا کوئرالا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…

2 hours ago