عیدالضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا، عمران خان کو کتنی چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے ؟ اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عید الضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نوٹیفکیشن کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ، یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہاہے اور اسے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن قرار دیا جارہاتھا .

ایک دن قبل نجی ٹی وی کی جانب سے خبر جاری کی گئی کہ حکومت نے عید کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 20 سے 22 جولائی تک ہوں گی تاہم ذرائع کا کہناہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو بکرا عید کے موقع پر چار چھٹیاں دینے کی سفارش بھیجی ہے . اگر تین چھٹیاں منظور کی جاتی ہیں تو تمام سرکاری ملازمین کو عیدکے تیسرے روز کام پر آنا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں