اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عید الضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نوٹیفکیشن کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ، یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہاہے اور اسے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن قرار دیا جارہاتھا ۔ایک دن قبل نجی ٹی وی کی جانب سے خبر جاری کی گئی کہ حکومت نے عید کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 20 سے 22 جولائی تک ہوں گی تاہم ذرائع کا کہناہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو بکرا عید کے موقع پر چار چھٹیاں دینے کی سفارش بھیجی ہے ۔ اگر تین چھٹیاں منظور کی جاتی ہیں تو تمام سرکاری ملازمین کو عیدکے تیسرے روز کام پر آنا ہو گا ۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…