راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کی گئی۔
عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا، شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔سماعت سے قبل، جیل انتظامیہ نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا تھا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل انتطامیہ بہنوں اور وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور فیملی جیل میں جا چکے ہیں اور ابھی تک جج بھی جیل نہیں پہنچے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…