اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بلاول بھٹو کے وکیل نے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراض کا جواب داخل کروا دیا۔بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے تحریری دستاویزات و دلائل ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیے۔
بلاول کے وکیل افتخار شاہد نے کمیشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اعتراض کنندہ اس حلقے کا رہائشی نہیں نارووال کا رہائشی ہے، کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ بلاول بھٹو پنجاب سے الیکشن نہ لڑیں۔بلاول کی قانونی ٹیم نے مؤقف اپنایا کہ بلاول بھٹو کے کاغذاتِ نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، جسے درست کر رہے ہیں۔
قانونی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ بنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق یہ اعتراض درست کیا جا سکتا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات مسترد کیے جائیں۔
جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔
بلاول کی درخواست پر اعتراضات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
شہری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہو سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا دو جماعتوں کا رکن ہونا الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…