برطانوی میڈیا کے بڑے انکشافات، کسی موقع پر بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

(قدرت روزنامہ)برطانوی میڈیا کے بڑے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ ملتوی ہونے کے پیچھے ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ انہیں تو پوچھا بھی نہیں گیا کہ کیا وہ ٹریول کریں گے یا نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں نے اس دعوی سے انکار کیا ہے کہ وہ ای سی بی کے فیصلے کے پیچھے تھے۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ ای سی بی کا اتوار کو اجلاس ہوا اور پھر کھلاڑیوں کو فیصلے کے بارے بتایا گیا، کرکٹرز کی یونین سے کسی موقع پر دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے نہیں پوچھا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کسی موقع پر بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

ٹیم انگلینڈ پلئیر پارٹنر شپ کا کہنا ہے کہ ای سی بی نے نیوزی لینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد اندھیرے میں رکھا۔

واضح رہے کہ پلئیر یونین سمجھتی ہے کہ ای سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Recent Posts

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 min ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

3 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

7 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

13 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

31 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago