اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) کے رہنما منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظور پشتین کی ضمانت اور دیگر مقدمات کی تفصیلات کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کی جائے ورنہ مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ میں کیس کو نمٹا نہیں رہا۔ پولیس ایسے اقدامات نہ کرے کہ کل کو حکومت بدلے اور انکوائری ہو تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے۔قانون کے مطابق جب ایک شیخص پہلے ہی گرفتار ہو تو بس مقدمہ آگے چلائیں۔ایسا نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمے میں باہر آئے اور پھر دوبارہ گرفتار کرلیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک کیس میں گرفتار شخص پر دوسرے کیس میں گرفتاری ڈال کر جیل میں تفتیش مکمل ہو سکتی ہے۔ ہائی کورٹ ایک کیس میں گرفتار شخص کے دوسرے مقدمے میں گرفتاری سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوا تو وہ حتمی ہو گا۔
منظور پشتین کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے موقف اختیار کیا کہ منظور پشتین 7دسمبر سے گرفتار ہیں اور ضمانت ان کا حق ہے۔منظور پشتین کے شریک ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے۔ ایف آئی اے انتظار کررہی ہے کہ وہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…