2023 میں باکس آفس پر حکمرانی کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز


ممبئی(قدرت روزنامہ) 2023 بالی ووڈ کے چاہنے والوں کے لیے بہترین سال ثابت ہوا ہے کیونکہ میگا اسٹار شاہ رخ خان، رنبیر کپور اور سلمان خان جیسے ستاروں نے اپنی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے باکس آفس پر راج کیا۔
اس سال کو الوداع کہنے سے پہلے، بالی ووڈ کے اُن مرد اداکاروں پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے اپنی جانداری اداکاری سے 2023 کو سینما کے لیے ایک بہترین اور کامیاب سال بنایا۔
شاہ رخ خان:

2023 شاہ رخ خان کے کیریئر کا شاندار اور کامیاب سال ثابت ہوا ہے۔ فلمی دنیا سے چار سال کے وقفے کے بعد، میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘پٹھان’ سے بڑے پردے پر واپسی کی، اس فلم نے باکس آفس پر حکمرانی کرتے ہوئے کئی ریکارڈز توڑے، ‘پٹھان’ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، کنگ خان کی اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔
‘پٹھان’ کے بعد، کنگ خان ستمبر میں ہدایتکار ایٹلی کی فلم ‘جوان’ کے ساتھ سینما گھروں میں واپس آئے، ‘پٹھان’ کی طرح ‘جوان’ بھی دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوئی، شاہ رخ خان کی ‘جوان’ نے بھی ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔
شاہ رخ خان یہیں نہیں رُکے، اُن کی 2023 کی تیسری فلم ‘ڈنکی’ 21 دسمبر کو ریلیز ہوئی جس کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی ہیں، اس فلم کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ ‘ڈنکی’ بھی ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کی طرح باکس آفس پر چھا جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا، میگا اسٹار کی فلم ‘ڈنکی’ نے دنیا بھر سے صرف 305 کروڑ روپے سمیٹے ہیں۔
سنی دیول:

سُپر اسٹار سنی دیول نے سال 2001 کی بلاک بسٹر فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل ‘غدر 2′ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کی، ‘غدر 2′ رواں سال 11 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، ‘غدر 2′ میں بھی سنی دیول نے تارہ سنگھ کا آئیکونک کردار ادا کیا تھا جبکہ امیشا پٹیل نے تارا سنگھ کی بیوی سکینہ کا کردار نبھایا تھا۔
انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘غدر 2′ کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور شاہ رخ خان کی ‘پٹھان’ کے بعد، ‘غدر 2′ باکس آفس پر راج کرتی ہوئی 500 کروڑ کے کلب میں پہنچنے والی تیز ترین فلموں میں سے ایک بن گئی جبکہ فلم نے پوری دنیا سے 600 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔
سلمان خان:

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی مداحوں کے لیے 2023 میں دو فلمیں پیش کیں، جن میں پہلی فلم تھی ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’، اداکار کی یہ فلم مداحوں میں مقبول ہونے میں ناکام رہی جس کے بعد سُپر اسٹار نے دیوالی کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو رواں سال کی دوسری فلم ‘ٹائیگر 3′ کا تحفہ دیا، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 466.63 کروڑ روپے کمائے۔
‘ٹائیگر 3′ میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا تھا۔تھرلر ایکشن فلم ‘ٹائیگر 3′ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے تھے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا تھا۔
رنبیر کپور:

رنبیر کپور بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، اُنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری کی مہارت کی وجہ سے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو خوش کیا ہے، اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کا کردار بڑی بخوبی سے نبھایا ہے پھر چاہے وہ سنجیدہ کردار ہو یا کامیڈین کردار۔
2023 شاہ رخ خان کی طرح، رنبیر کپور کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوا ہے، یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہداتیکار سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ میں رنبیر کپور نے وجے سنگھ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں رنبیر کپور نے اپنی زبردست کارکردگی سے سب کو حیران کیا، ‘انیمل’ میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا گیا جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بےرحمی سے قتل کرتا ہے جبکہ فلم میں جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر بھی دِکھائے گئے۔
فلم ‘انیمل’ نے باکس آفس پر حکمرانی کی اور اب تک دُنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی کے بعد، یہ رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے، فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

9 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

21 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

27 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

30 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago