کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کردی ہے۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے والد نے نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد کوشش کرتی ہوں کہ ہر نماز وقت پر ادا کروں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ نماز نہ پڑھنے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ سے نماز ادا کرنے کی توفیق چھین لی اور زندگی میں سب کچھ دے دیا تو اس کا مطلب ہے آپ کو اس دنیا میں ہی سب کچھ مل گیا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔
ارمینا خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احساس میرے لیے بہت خوف زدہ کرنے والا تھا کہ سب کچھ دنیا میں تو مل جائے لیکن آخرت میں کچھ نہ ملے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…