ملک میں بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز


کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز کر دیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پورٹل ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب صارفین روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ یا سہولت کے بارے میں اپنی شکایات ’سنوائی‘ کے ذریعے درج کراسکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ’سنوائی‘ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابلِ رسائی ہے۔ رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

2 hours ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

2 hours ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

3 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

3 hours ago