فیض آباد دھرنا کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دوبارہ طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنا کیس میں فیض حمید کی طلبی دوسری بار ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نیا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
جنرل (ر) فیض حمید آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا ، تاہم نوٹس بر وقت موصول نہ ہونے کی وجہ سے فیض حمید کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

4 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

4 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

4 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

6 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

6 hours ago