نئے معاشقے کی خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین نے سشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) نئے معاشقے کی خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین نے آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا . نیوز ویب سائٹ ’mensxp.com‘ کے مطابق خبر گردش میں ہے کہ ریا چکرورتی بھارت کے کم عمر ترین ارب پتی نکھیل کماتھ کے ساتھ تعلق میں ہیں .


نکھیل کماتھ زیرودھا کے شریک بانی ہیں جن کے ساتھ ماڈل و اداکارہ ریا چکرورتی کو حالیہ ہفتوں میں ایک سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے . حالیہ دنوں نکھیل اور ریا چکرورتی کو ایک کار میں اکٹھے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا . کار میں ان کے ساتھ معروف کامیڈین تنمے بھٹ بھی موجود تھے .
رپورٹ کے مطابق چونکہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا ذمہ دار بھی ریا چکرورتی کو قرار دیا گیا تھا . اداکار اس سے شادی کرنا چاہتے تھے اور تمام تیاریاں بھی کر لی تھیں تاہم ریا چکرورتی نے عین موقع پر ان کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا . اس معاملے کو لے کر انٹرنیٹ صارفین نکھیل کماتھ کے متعلق بھی ایسی بے سروپا باتیں کر رہے ہیں .
نکھیل ، ریا اور تنمے بھٹ کی اکٹھے سفر کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس پر کمنٹس میں صارفین نکھیل کو ریاچکرورتی کا ’نیا بکرا‘ قرار دے رہے ہیں . نیدھی بھٹ نامی ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اب اگر نکھیل کے ساتھ کچھ برا ہوتا ہے تو ہم پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہو گا . “شیرل سامکشا لکھتی ہیں کہ ”یہ بھی گیا سمجھو اب . “شویتا پٹیل نامی لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”آج ہی زیرودھا کا اکاﺅنٹ بند کرنا پڑے گا . “

. .

متعلقہ خبریں