ارباز خان کے بعد ملائکہ اروڑا کا بھی دوسری شادی کا عندیہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوسری شادی کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

24 دسمبر کو ارباز خان نے بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی جس میں اس جوڑی کے خاندان والوں اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا تھا۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی کے بعد، اب ملائکہ اروڑا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ بھارتی شو ‘جھلک دکھ لا جا’ کی نئی قسط کا پرومو ہے جس میں فرح خان اپنے سامنے بیٹھیں ملائکہ اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟

پہلے تو ملائکہ اروڑا کہتی ہیں کہ اُنہیں سوال سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں سوال سمجھنے کے بعد جواب میں کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے شادی کی پیشکش کرے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے جواب میں ارجن کپور کا نام نہیں لیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی ارجن کپور سے نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوا تھا، دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی، میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago