دیکھیں، اداکاراؤں نے نئے موسم کا استقبال کیسے کیا؟

(قدرت روزنامہ)سال کا آخر چل رہا ہے جس میں موسم یکسر تبدیل ہوجاتا ہے اور اس سال بالی وڈ کی اداکاراؤں نے نئے موسم کا استقبال پرجوش انداز میں کیا ہے . رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی چند اداکاراؤں کو موسم گرما بہت پسند ہے لیکن اس موسم کو الوداع کر کے انہوں نے نئے موسم کو خوش آمدید کہا ہے .

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئے موسم کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ہے . اس پوسٹ میں اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ ’ویسے تو مجھے گرمیاں زیادہ پسند ہیں لیکن کیونکہ اب یہ موسم جارہا ہے تو نئے موسم کو خوش آمدید کہتی ہوں . اس کے علاوہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اس نئے موسم کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا ہے . پریانکاچوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ جاری کی ہے جن میں تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ میرے لئے گرم موسم بہت اچھا ہے لیکن پھر بھی اس نئے موسم کو خوش آمدید کہنا تو بنتا ہے‘ . اس پوسٹ میں اداکارہ نے موسم گرما کی کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کرائی ہیں . اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اس نئے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کرائی تھی . . .

متعلقہ خبریں