ایمن سلیم کی مایوں کی تصاویر چھا گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی مایوں کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی و اداکارہ ایمن سلیم اور اُن کے شوہر کامران ملک کی مایوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اس جوڑے کی ڈھولکی اور منگنی کی تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔

اب ایمن سلیم اور کامران ملک کی مایوں کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں یہ جوڑی پیلے رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئے۔

ایمن سلیم پیلے رنگ کے غرارے میں حسین لگ رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کامران ملک پیلے رنگ کے کُرتا اور سفید پاجامے میں ملبوس تھے۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے ایمن سلیم اور کامران ملک کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Recent Posts

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

3 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

6 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

15 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

18 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

27 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

32 mins ago