ہمیں تو صرف آج فیلڈ ملی ہے لیول تو ملا ہی نہیں، جاوید لطیف


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں تو صرف آج فیلڈ ملی ہے لیول تو ملا ہی نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جس نے ملک کے لیے سب کچھ کیا اسے کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی کی انتخابی مہم نہ چلائی جائے۔
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم تو کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، کیا 2018ء میں ہمارے لیے کسی نے معصوم کا لفظ استعمال کیا تھا، مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بغیر صرف جمہوریت کا نہیں ملک کا بہت بڑا نقصان ہوجائے گا، آپ کسی کو معصوم کہیں یا گڈ ٹو سی یو مجھے اعتراض نہیں، 9 مئی کو ملکی استحکام اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا مقبولیت کا پیمانہ دہشت گرد کے پیرو کاروں کی تعداد کو کہا جائے، نواز شریف کے پیروکار ریاستی اداروں کو حملہ کرنے والوں سے بچائیں گے، ہم جلسےجلوس کر رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ اور کمپین ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلا مجھ پر حملہ ہوا لیکن میں بھلا چنگا آپ کے سامنے کھڑا ہوں، کیا اس طرح سوشل میڈیا پر لوگوں کو مہم چلانے کا موقع دیں گے۔
جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ آپ کے اور میرے پیسوں سے انہیں تنخواہ دی جاتی تھی، آج ان کو تنخواہ کہاں سے دی جا رہی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو اس وقت پاکستان کے خلاف کام کرتے تھے، آج یہی لوگ سوشل میڈیا پر بیانیہ بنا رہے ہیں یہ مقبول ہے، یہ غیر مقبول ہے، ہم جلسے جلوس کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک مہم جاری ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

3 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

10 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

18 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

25 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

38 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

45 mins ago