مولانا فضل الرحمٰن انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے، جے یو آئی نہیں، فریال تالپور کو عید کی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود قریشی نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ ن کی خواہشات کے مطابق عدالتیں فیصلہ کرنے کی پابند تو نہیں۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

21 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

31 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

39 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

47 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

54 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

1 hour ago