عوام نے چوتھی بار موقع دیا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، شہباز شریف


شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے ووٹ سے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ ہے ہم دن رات ایک کردیں گے۔شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے، آپ کو جذبے کے ساتھ ووٹ دینے آنا ہے۔ ووٹ ڈالتے وقت آپ کو دیکھنا ہے لیڈر کا ماضی کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا۔ 2013ء میں بجلی کی 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگائی ہوئی مگر اسکی ذمہ دار عمران خان کی غلط پالیسیاں تھیں۔ ہم نے اللہ کے فضل سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریاست کی پرواہ کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف ہے۔ اگر چوتھی مرتبہ پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم بنایا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پھلے پھولے گا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نواز شریف نے نوجوان طبقے اور بچیوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیا، غریب کا مفت علاج کرایا اور اسپتالوں کو جدید بنایا۔ نواز شریف نے لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بنایا۔

Recent Posts

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

5 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

11 mins ago

درفشاں سلیم اور بلال عباس کے درمیان کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے‘ مرینہ خان بھی بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ معروف فنکار…

13 mins ago

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی آمد متوقع، رمضان میں 3 کروڑ افراد نے…

16 mins ago

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

25 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

27 mins ago