نواز شریف پر جس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے: منظور وسان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے این اے202 خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور کہاہے کہ نوازشریف کا جس پر ہاتھ ہوا، اسے بھی وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں، عام انتخابات ملتوی ہوئے تو لمبے عرصے کے لیے ہونگے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نوازشریف پرجس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔
واضح رہے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری دی گئی ہے جس کیلئےکاغذات نامزدگیوں کے مرحلے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو 3 جنوری تک جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert