اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملازمت سے متعلق مقدمات میں ہائی کورٹ کے دائر اختیار کے حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہائیکورٹ ملازمت سے متعلق مقدمات نہیں سن سکتی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کے دائر ہ اختیار سے متعلق فیصلہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ملازمہ کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملازمہ نے محکمہ کیخلاف درخواست سروس ٹربیونل کے بجائے ہائیکورٹ میں دائر کی،قانون کے مطابق سروس ٹربیونل ملازمت سے مقدمات سننے کا مجاز ہے،ہائیکورٹ کو آرٹیکل 212 کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار کا خیال رکھنا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔سپر یم کورٹ نے ملازمہ کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…