ایف بی آر کا غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے مطابق زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
 ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کر چکے ہیں، ٹیکس سال2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس سال2023 کیلئے56 لاکھ 96 ہزار590 غیررجسٹرڈ افراد کونوٹس جاری کیے گئے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ان نوٹسزکے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق دوسرے مرحلے میں ان افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں، کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کی منظوری کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 min ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

3 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

11 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

16 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

16 mins ago