آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے، مریم اورنگزیب

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اگلے برس کو آبادی کی مینجمنٹ کا سال قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں، آبادی میں اضافہ جبکہ وسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کے لئے پریشان کن اور تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے، سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے، آبادی میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جاب سیکیورٹی اور صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں، اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین اسٹریمنگ کی ضرورت ہے، پارلیمان، گورنمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

4 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

4 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago