توشہ خانہ تحائف کی قیمت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ، اہم انکشافات سامنے آگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کی قیمت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ پاکستان میں تحائف کی قیمت کم لگا کر خزانے کو 1 ارب 57 کروڑ، 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ارب 16 کروڑ کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی، نصف رقم یعنی 90 لاکھ ادا کرکے تحائف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے رکھ لیے۔نیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام پاکستان میں موجود ہی نہیں ہے، پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر، کلیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے تحائف قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کردی تھی، تحائف کی قیمت لگانے کے سلسلے میں انڈسڑیز اینڈ پروڈکشن ڈویژن سے بھی رابطہ کیا گیا، انڈسڑیز اینڈ پروڈکشن ڈویژن نے بتایا کہ جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی ہی غیر فعال ہے جبکہ جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی۔
رپورٹ کے مطابق تحائف کی قیمت جاننے کیلئے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے بھی قیمت بتانے سے معذوری ظاہر کی، برطانیہ، عرب امارات، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ ایم ایل اے بھیجے لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب نہ ملا۔
نیب رپورٹ مزید بتایا گیا کہ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے ذریعے ایمبو ایمپیکس ایف زیڈ ای کے عمران بشیر کی خدمات لی گئیں، انہوں نے بتایا کہ تحائف کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ 55 لاکھ روپے بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے ادا کر کے ہی تحفہ رکھ سکتے تھے، لیکن انہوں نے 90 لاکھ ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت یا مالی فوائد لے کر کم قیمت بتانے کے ثبوت نہیں ملے، مالی فوائد کے ثبوت نہ ہونے پر سرکاری افسران کو ملزم نہیں بنایا گیا۔

Recent Posts

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

8 mins ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

1 hour ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

1 hour ago

زمان پارک میں بیٹھا شخص بچوں کو “پیٹرول بم” بنانا سکھاتا تھا،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا "زمان…

2 hours ago