فلائٹ کے دوران خاتون مسافر سینڈوچ کھانے لگی تو اس میں سے زندہ کیڑا نکل آیا، شکایت کی تو۔۔۔

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی پرواز میں سفر کے دوران خاتون مسافر سینڈوچ کھانے لگی تو اس میں سے زندہ کیڑا نکل آیا، شکایت کی تو اسے رشوت کی پیش کش کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معروف بھارتی ایئرلائن انڈیگو میں خاتون دلی سے ممبئی کیلئے محو سفر تھی کہ اسے کھانا پیش کیا گیا۔ خاتون نے سبزیوں کے سینڈوچ کو کھانے کیلئے منہ کھولا ہی تھا کہ زندہ کیڑے کو دیکھ کر اس کی طبیعت ہی خراب ہو گئی۔

خاتون نے فلائٹ انتظامیہ کو شکایت کی تو اسے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔ اس صورت حال پر خاتون کو شدید غصہ آیا اور اس نے ویڈیو بنانی شروع کر دی جس میں زندہ کیڑا سینڈوچ پر رینگتا صاف نظر آ رہا ہے۔

معاملہ بگڑتے دیکھ کر فلائٹ انتظامیہ کا ہوش آیا اور خاتون کو بطور رشوت مختلف اشیا سے بھرا ہوا بیگ دینے کی پیشکش کی گئی جسے خاتون نے منع کر دیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert