لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے۔ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہائوسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔
نجی ہائوسنگ سکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینے پرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…