پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ! اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بیورو کریسی میںبڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی ،14 اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے . نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سروسز مس صائمہ سعید کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ،مس صائمہ سعید کی تعیناتی تک سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کی آسامی کو گریڈ21میں اپ گریڈ کر دیا گیا .

سیکرٹری خوراک محمد شہریار سلطان کو تبدیل کر کے سیکرٹری سروسز ،چیئر مین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ سلمان اعجاز کو تبدیل کر کے سیکرٹری زۃو عشر ،تقرری کے منتظرعلی سرفراز حسین کو سیکرٹری خوراک ،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ثاقب منان کو تبدیل کر کے سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریز( ایس اینڈ جی اے ڈی )،سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین کو تبدیل کر کے کمشنر فیصل آباد ڈویژن ،سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ لیاقت علی چٹھہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ،ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی سید مبشر حسین کو تبدیل کر کے سیکرٹری ماحولیات ،سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس مظفر خان کو تبدیل کر کے اوایس ڈی ،سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سلمان غنی کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورس)محکمہ خزانہ ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مس صالحہ سعید کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ،تقرری کی منتظر مسز عنبرین ساجد کو اپنے پے سکیل میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پروٹیکشن ایجنسی ،ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر فرید احمد کو تبدیل کر کے اوایس ڈی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رضوان اکرم شیروانی کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں . . .

متعلقہ خبریں