مجھے صدر نہ کہو مولانا فضل الرحمان برا مان جائینگے، آصف زرداری کا لیاقت بلوچ سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمان نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔ جس پرمولانا سمیت تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔

WhatsApp
Get Alert