حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی سما نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آرڈیننس کا مسودہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا اور ان کی منظوری کے بعد اس کا نفاذہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بعض حکومتی شخصیات میں مدت میں توسیع کے دورانیے سے متعلق اختلاف تھاجسے دور کرنے کیلئے مسودے میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ جب تک نئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوگی تب تک موجودہ چیئرمین میں ہی عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

5 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

5 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

5 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

5 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

5 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

6 hours ago