’’نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں‘‘قائد ن لیگ کے این اے 130سے کاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے این اے 130سے کاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی،اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قراردیا جائے۔
