’’ یہ ہیں میرے شوہر‘‘ مداحوں کا انتظار ختم، حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پہلے سے شادی شدہ نہ رکن اسمبلی، حریم شاہ شوہر کی تصویر سامنے لے آئیں۔مداحوں کے تصویر پر تبصرے تو جاری ہیں لیکن ابھی تک بلال شاہ کی طرف سے شادی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف تنازعات میں گھری رہنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں ۔

حریم شاہ نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں البتہ کسی اور ذریعے نے یا خود بلال شاہ نے ابھی تک شادی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی ۔

حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں حریم شاہ نے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کہیں اپنی زندگی اور کہیں’سویٹ کنگ‘ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی شادی کے اعتراف کی وجہ سے کئی مرتبہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں ۔

حریم شاہ نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے سے شادی شدہ رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن جب ان کے شوہر اپنی پہلی کو منا نہیں لیتے تب تک وہ اپنے شوہر کا نام اور تصویر سامنے نہیں لائیں گی ۔

حریم شاہ کے اس بیان کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون اور ایک مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا اس تصویر کو دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کئے جاتے رہے اور اکثر اراکین سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ٹیلی ویژن پروگراموں اور پریس کانفرنسوں میں اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے حریم شاہ کی شیئر کردہ تصویر سے کسی مماثلت سے انکار کرتے رہے۔

اب ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے سابقہ دعوے کے برعکس موقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہونے، رکن سندھ اسمبلی اور وزیر ہونے کی بات نہیں کی البتہ ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

شوہر کی تصاویر شیئر کرنے پر حریم شاہ کے فینز نے انہیں مبارکباد دی اور دونوں کو خوبصورت جوڑی بھی قرار دیا۔ البتہ کچھ صارفین نے ان پر تبصرے میں سوال کیا کہ ’اب یہ کون سا رکن سندھ اسمبلی ہے؟‘

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

4 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

5 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago